لیاقت جتوئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا .
تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے .


پیر پگاڑا اورارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں،ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں .
دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا .
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ کابینہ کے رکن رہنے والے مظفر علی شجرہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کےصدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی .
اس موقع پر بشیر میمن نے کہا کہ مظفر علی شجرہ کی پارٹی میں شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں