مرتضی سولنگی نے مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشریات کے واٹس ایپ گروپ سے نکلوا دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور دیگر مبینہ ن لیگی ورکرز کو وزارت اطلاعات و نشریات کے واٹس ایپ گروپ سے ڈیلیٹ کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن سیل کا ہفتہ کے روز اچانک دورہ کیا،اس دوران انکشاف ہوا کہ میڈیا مانیٹرنگ سیل میں موجودسرکاری موبائل فون سے ن لیگ کے رہنماؤں کو خبریں اور رپورٹس حکومت ختم ہونے کے باوجود شیئر کی جا رہی تھی اس پر نگران وزیر اطلاعات نے افسران کو ڈانٹ پلاتے ہوئے تمام لیگی رہنماؤں بشمول مریم اورنگزیب کا موبائل نمبر سرکاری موبائل سے ڈیلیٹ کروا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اطلاعات نے بعد میں خود کو واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن بھی بنا دیا اور افسران سے کہا کہ مجھے کیوں اس بارے نہیں بتایا گیا،ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے 78 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے مانیٹرنگ سیل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس مانیٹرنگ سیل سے الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی نگرانی کا کام لیا جا رہا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے گزشتہ سال ایک نجی کمپنی کو 78 کروڑ روپے کی مالیت کا آرٹیفیشل انٹیجلنس سافٹ وئیر بنانے کا پروجیکٹ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تقریبا ً ایک سال میں پروجیکٹ کی مد میں کمپنی کو خطیر رقم دی جاچکی ہے مگر پروجیکٹ سست روی کا شکار ہے، حال ہی میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران سیل کی کارکردگی بارے نگران وفاقی وزیر کو مطمئن نہ کر سکے، اس معاملہ پر نگران وزیر اطلاعات و نشریات کا موقف جاننے کے لیے ان کو فون اور ٹیکسٹ بھیجے گئے مگر اسٹوری فائل کرنے تک کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

Recent Posts

مغربی طرز کا لباس پہنے اداکارہ سونیا حسین کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداح برس پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) اور اب ماڈل و اداکارہ سونیا حسین جدید طرز کا لباس پہننے پر…

34 mins ago

پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے…

46 mins ago

رواں سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین…

59 mins ago

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ، لیکن اس کے لیے رقم کہاں سے آئے گی؟ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی (ترکمانستان،…

1 hour ago

عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں روٹی کی قیمت مزید…

1 hour ago

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مراد سعید کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago