190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔
شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیے گئے ہیں۔
ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔