سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ، سرد ہوائیں کب پاکستان کا رخ کریں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے . موسمیاتی ماہرین کے مطابق 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے .
15 دسمبر جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا . جبکہ شمالی مغربی بلوچستان کے چند اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے . اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے . رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے روز بھی بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کاامکان کیساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا . جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے . اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا .