اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے میرے بھائی اور پارٹی قائد کو بری کیا ہے .
نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں بریت پر شہباز شریف نے کہا کہ شرمناک کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں .
انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے میں 7 سال ضائع ہوئے اور ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے .
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا .