پختونخوا؛ پولیس لائن پر خودکش دھماکا، چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار شہید، کئی زخمی


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 3 اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جب کہ 10 اہل کاروں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے جب کہ سیکورٹی فورسز بھی پولیس کے ساتھ موجود ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں نے پولیس لائن کے اندر گھس کر ہینڈ گرینیڈز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 2 ایف سی اور 2 پولیس اہل کاروں سمیت 4 اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ضلع خیبر میں دہشت گردوں نے پولیس اور فرنٹیئر کور کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس میں 2 ا ہل کار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں ۔۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا گیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں دستی بموں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
طبی ذرائع کے مطابق باڑہ دھماکے کے 7 زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا ہے، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کو نیوروسرجری، آرتھوپیڈک اور سرجیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

سرگودھا میں توہین قرآن پر توڑ پھوڑ اور تشدد، 40 خواتین سمیت تقریباً 500 ملزمان نامزد

ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار…

2 mins ago

’طلعت حسین ایک انسٹی ٹیوٹ تھے‘، انتقال پر ملک کے سینئیر اداکاروں کا اظہار افسوس

'وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا' اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

22 mins ago

قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری

امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں، قبائلی عمائدین…

39 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

52 mins ago

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

1 hour ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

1 hour ago