پاکستان

پاک چین صنعتکاروں میں معاہدہ، برآمدات میں اضافہ ہوگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے صنعت کاروں کے درمیان معاہدے سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔
چین میں “چائنا پاکستان ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل ایگزیکٹو سمٹ ” کے موقع پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے موقع پر کہا کہ نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے صنعت کاروں کے درمیان معاہدے سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کیلیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی ہو رہی ہے، معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے باہمی تعقات مزید مضبوط ہونگے۔

متعلقہ خبریں