سرفراز احمد سے جو توقع تھی وہ پرفارمنس نہیں دی: محمد حفیظ


پرتھ (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سے جو توقع تھی وہ پرفارمنس نہیں دی . پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا، سینئر کھلاڑیوں کا مطلب یہ نہیں صرف وہی پرفارمنس دیں گے .


محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ میچز میں اچھی پرفارمنس دی، گزشتہ میچز میں پرفارمنس سے اولین ترجیح سرفراز احمد تھے، سرفراز احمد کی گزشتہ کارکردگی کو 4 سے 5 ماہ گزر چکے ہیں .
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اب بھی موجود ہیں، صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں، فیصلہ سڈنی میں کنڈیشنز اور پچ دیکھ کر کریں گے . ان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم ہی صرف اچھی کارکردگی کہ ذمے دار نہیں، ڈومیسٹک کے جن پلیئرز کو موقع دیا انہوں نے اچھا پرفارم کیا .
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ پرتھ میں اچھی کنڈیشنز تھیں، پہلے بھی جو بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ بیٹرز اور بولرز کے لیے یکساں مواقع ہوں، پاکستان ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ٹیم کسی بھی کنڈیشنز میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے .
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دی ہے .
آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی . پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں