ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں: ذبیح اللّٰہ مجاہد
افغان (قدرت روزنامہ)افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔
ایک بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پاکستان، پاکستانی عوام سے متعلق امارت اسلامیہ کے مؤقف سے آگاہی کے لیے دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان سے جا کر پاکستانی عوام کو بتائیں کہ ہم پاکستان میں بےامنی نہیں چاہتے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔