امریکہ اور برطانیہ نے سازش کے تحت یہودیوں کو فلسطین میں لاکربسایا: نعیم الرحمان


کراچی(قدرت روزنامہ) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ لیبر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت امریکہ اور برطانیہ نے پوری دنیا کے یہودیوں کو فلسطین میں لاکر بسایا، اگر امریکہ اور برطانیہ کو اتنا ہی خیال تھا تو انہوں نے امریکہ اور برطانیہ میں جگہ کیوں نہیں دی؟
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آج مغرب کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے دوریاستی حل کی باتیں کرتے ہیں، اسرائیل کےعزائم صیہونی ہیں، وہ گریٹراسرائیل بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حماس نے جھوٹی جمہوریت کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، ملک کی معیشت کو امریکی ایجنٹوں نے خراب کیا ہے، ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کی صورت میں امریکی ایجنٹ موجود ہیں، ہم مزدور، خواتین کو غزہ لیبرمارچ میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔