کراچی موبائل مارکیٹ آتشزدگی؛ دکانوں سے نکالا گیا سامان ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے متاثرہ دکان داروں کو بھی ڈاکوؤں نے نہ بخشا . صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنا سامان گاڑیوں میں ڈال کر محفوظ مقام پر لے جا رہے تھے کہ ڈاکو پورا سامان لوٹ کر لے گئے .

رضوان عرفان نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع پر دکاندار مارکیٹ پہنچے اور اپنا سامان دکانوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر لے جاتے رہے . اسی دوران گرومندر کے قریب موبائل فون سامان اور اسیسریز سے لدی دو کاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جبکہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیرے متعدد دکانوں سے سامان چوری کر کے بھی لے گئے . . .

متعلقہ خبریں