پنجاب

بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے، جاوید لطیف


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈانڈے کہاں ملتے ہیں، اربوں روپے کے اخراجات کا حساب کون دے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر آج بھی کچھ لوگ ایسی سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں، آپ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے تو مقبولیت کا پتہ چلے گا۔
جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میں اس وقت بھی کہتا تھا کہ سہولت کاری ہو رہی ہے، کتنی آڈیوز لیک ہوئی تھیں؟ یہ تو بتایا جائے یہ سچی ہیں یا جھوٹی۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس کا بھی پتہ چلانا چاہیے کہ یہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے، الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں