ایرا خان کی ہلدی پر عامر خان کی دونوں بیگمات شامل


ممبئی(قدرت روزنامہ)مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ایرا خان کی ہلدی کی رسم ادا کی جائے گی۔
بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر ایرا خان کی ہلدی کی رسم سے متعلق ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں جس میں عامر خان کی دونوں بیگمات، کرن راؤ اور رینا دتہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


دوسری جانب جَلد ہی دلہن بننے والی ایرا خان نے اپنی تازہ سیلفی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ایرا خان نے اپنی سیلفی پر ’برائیڈ ٹو بی‘ کے فلٹر کا بھی استعمال کیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرا خان اور ان کے منگیتر نوپور شکھارے کی شادی کی تقریب ممبئی کے تاج ہوٹل میں 3 جنوری کو یعنی کہ کل ہوگی۔
عامر خان بیٹی کی شادی میں بالی ووڈ کے فنکاروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دو استقبالیے کا اہتمام، پہلا دہلی جبکہ دوسرا جے پور میں کریں گے۔ یہ دو تقریبات 6 سے 10 جنوری کے دوران منعقد کی جائیں گی۔