راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی منظور


لاہور (قدرت روزنامہ)الیکشن ایپلٹ ٹریبونل راولپنڈی نے این اے 55 سے سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کے کاغذات منظور کر لیے۔ٹریبونل نے راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پر سماعت کی۔
الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی پر عائد کیے گئے اعتراضات مسترد کر دیے۔