جاوید علی نے کہا کہ “میں ‘کُن فیکون’ کی ریکارڈنگ کے لیے تیار تھا اور جیسے ہی ریکارڈنگ شروع ہونے لگی تو اے آر رحمان نے مجھ سے پوچھا کہ وضو کیا ہے؟ میں نے جواب میں کہا کہ نہیں” . گلوکار نے کہا کہ “میرا جواب سُن کر اے آر رحمان نے کہا پہلے وضو کرو اور پھر ٹوپی پہنو، اُس کے بعد ریکارڈنگ شروع کرنی ہے، میں نے موسیقار کے کہنے پر پورے خلوص کے ساتھ وضو کیا” . اُنہوں نے کہا کہ “ریکارڈنگ کے دوران پورے اسٹوڈیو میں اندھیرا تھا صرف موم بتی کی روشنی تھی، اسٹوڈیو میں صرف تین لوگ تھے، میں (جاوید علی)، اے آر رحمان اور نغمہ نگار ارشاد کامل” . گلوکار جاوید علی نے یہ بھی کہا کہ “ریکارڈنگ کے وقت، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم سب دُعا کررہے ہیں اور لوگ ہمیں سُن رہے ہیں” . اُنہوں نے مزید کہا کہ “میں نے اے آر رحمان سے بہت کچھ سیکھا اور میں جب بھی ‘کُن فیکون’ سُنتا ہوں تو اپنے سر پر ٹوپی پہن لیتا ہوں” . . .
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے گلوکار جاوید علی نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور کی فلم ‘راک اسٹار’ کے لیے قوالی ‘کُن فیکون’ کی ریکارڈنگ سے پہلے معروف موسیقار اے آر رحمان نے وضو کرنے کا کہا تھا .
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار جاوید علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران قوالی ‘کُن فیکون’ کی ریکارڈنگ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے ‘کُن فیکون’ کو اپنے دیگر گانوں کی طرح سمجھا تھا اور دوسرے گانے کی طرح اس کو ریکارڈ کرنے کے لیے تیار تھا لیکن اے آر رحمان نے مجھے محسوس کروایا کہ یہ گانا نہیں بلکہ دُعا ہے” .
متعلقہ خبریں