کوئٹہ میں جمعیت نظریاتی کے امیدوار پر قاتلانہ حملہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت میں جمیعت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔انتخاب کی خبر کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں قاری مہراللہ محفوظ رہے۔قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوگئے تھے۔انتخاب کی خبر کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس ضیا مندوخیل نے بتایا تھا کہ میر اسلم بلیدی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے،
انہیں ایک گولی کندھے اور دوسری پیر میں لگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر کو زخمی حالت میں تربت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔اسی طرح گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے تپی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار کلیم اللہ اپنے 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔