حکومت آسان اقساط اور سستے نرخ پر اسمارٹ فون فراہم کریگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت آسان اقساط اور سستے نرخ پر اسمارٹ فون فراہم کریگی۔ پاکستان میں سیلولر فون کے ہر صارف کے پاس لازمی طور پر ایک سمارٹ موبائل فون ہوگا جو معیشت کو فروغ دینے اور تاجروں سمیت عام آدمی کی جانب سے ای کامرس کے استعمال کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت اسمارٹ فون آسان اقساط اور سستے نرخوں پر فراہم کرے گی۔ ایسے فون کی قیمت بیس ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک ہوگی۔
اسمارٹ فون صارفین کو بیس سے تیس فیصد ایڈوانس ادائیگی پر فراہم کیے جائیں گے۔ موبائل بٹن سے چلنے والے اور سادہ فون جو فی الحال جی ٹو کے ذریعے استعمال ہوتے ہیں، اسمارٹ فونز کی سپلائی شروع ہوتے ہی حکومت کی جانب سے بتائی گئی ڈیڈ لائن پر کام کرنا بند کر دیں گے۔
190ملین سیلولر فون صارفین میں سے 48 فیصد جی ٹو ٹیکنالوجی پر ہیں جو پرانے فیشن فونز کی سہولت ہے۔