اکبر ایس بابر بانی ممبر ہیں تو پارٹی کو انتخابی نشان سے کیوں محروم کیا، شیر افضل


حیدرآباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر کہتے ہیں پی ٹی آئی سے بلّا لیا جائے، وہ بانی ممبر ہیں تو پارٹی کو انتخابی نشان سے کیوں محروم کیا۔
حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا کہ پاکستانیوں کو 8 فروری سے پہلے ڈر اور خوف نکالنا ہوگا، ہمارے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں لڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول رگنگ ہورہی ہے، 8 فروری کو عوام نے بتانا ہے کہ قوم ایک طرف ہے۔