سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستانی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق الباہا ریجن میں ایک پاکستانی باشندے نے سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر پاکستانی کی جانب سے کیے گئے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ، ویڈیو میں پاکستانی باشندے کو بزرگ شہری کے ساتھ مملکت کے 91 ویں قومی دن کی تقریب میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، جس کو حاضرین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی باشندہ سفید لباس پہنے ہوئے ، گلے میں سعودی پرچم لپیٹے ہوئے ، شیماغ اور ہیڈ بینڈ پہنے ہوئے بزرگ شہری کے ساتھ موسیقی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے آپس میں بہت زیادہ بات چیت کر رہے ہیں ، بوڑھے مرد اور پاکستانی رہائشی کے رقص کے مقام پر خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، اور انہوں نے ان دونوں کو انتہائی گرم جوشی کے ساتھ داد دی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے ، یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے ، 23 ستمبر 1932ء کو سعودی عرب کی حکومت کا قیام عمل میں آیا ، جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجدو حجاز کے تمام علاقوں پر فتح و نصرت کا پرچم لہرایا اور عرب کے اس خطے کا نام المملک العربی السعودیہ رکھا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں جب کہ سعودی قومی دن لوک گیتوں کے رقص ، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ منایا جاتا ہے ، سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جاتا ہے اور لوگ سبز اور سفید لباس زیب تن کرتے ہیں ، مملکت میں چاروں طرف سبز اور سفید سعودی غبارے بھی لگائے جاتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سے حج 2024ء کے لیے پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے…

2 mins ago

پنجاب: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے…

7 mins ago

(ن) لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے، رکنیت سے مستعفیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی…

18 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی قیمتوں کا نئے نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی…

24 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیر آئینی ہے، جسٹس عائشہ ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا…

27 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت جج کی رخصت کے باعث 14مئی تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ…

28 mins ago