عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواستیں مسترد کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان دونوں مقدمات کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں کہ یہ سماعتیں جیل سے باہر عدالتی کمپلیکس میں کی جائیں تاہم بانی پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اس حوالے سے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنادیا تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔ بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے۔