اب والدین خود اپنی اولاد کو طلاق کا مشورہ دیتے ہیں، جگن کاظم


کراچی(قدرت روزنامہ)نامور پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ والدین اپنی اولاد کو گھر بسانے کے بجائے طلاق کا مشورہ دیتے ہیں۔حال ہی میں جگن کاظم نے پاکستان میک اپ انڈسٹری کی ممتاز شخصیت مسرت مصباح کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اداکارہ نے اپنی دوسری شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کی۔
جگن کاظم نے کہا کہ “میرے لیے دوسری شادی کا فیصلہ کرنا بہت زیادہ مشکل تھا کیونکہ میں پہلے سے ایک بچے کی ماں تھی اور میں نہیں چاہتی تھی کہ میری شادی کی وجہ سے میرے بچے کا مستقبل خراب ہو”۔
اداکارہ نے کہا کہ “جب میں نے دوسری شادی کا سوچا تو میں نے اپنے بیٹے کو فیصل (دوسرے شوہر) سے ملوایا اور اس بات کی تسلی کی کہ ہاں شادی کے بعد فیصل اور میرے بیٹے کے درمیان تعلقات اچھے رہیں گے”۔
اُنہوں نے کہا کہ “مجھے دوسری شادی کا فیصلہ کرنے میں تقریباََ 6 ماہ لگے کیونکہ مجھے اپنے بیٹے کو بھی اس بارے میں بتانا تھا اور میری دوسری شادی کے بعد آہستہ آہستہ تمام چیزیں ٹھیک ہوگئیں”۔
جگن کاظم نےخواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “کوئی بھی اکیلی عورت جو ماں ہے اور اُس کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی ہے تو وہ اگر دوبارہ شادی کرے تو کبھی بھی ارینج میرج نہ کرے، آپ پہلے خود اُس شخص سے ملیں جس سے آپ دوسری شادی کرنا چاہتی ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کریں کہ کیا وہ واقع آپ کو اور آپ کی اولاد کو خوش رکھے گا، اُس کے بعد ہی فیصلہ کریں”۔
اداکارہ نے طلاق کی شرح میں اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں طلاق کے مشکل وقت سے گزر چکی ہوں، طلاق آپ کو اندرونی طور پر توڑ دیتی ہے، آپ چاہے کتنی بھی کوشش کرلیں کہیں نہ کہیں وہ دراڑ باقی رہ جاتی ہے”۔
جگن کاظم نے کہا کہ “پہلے کے زمانے میں والدین کہتے تھے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اپنا گھر بسانا ہے، طلاق کو بہت برا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “آج کل طلاق کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے، اگر میاں بیوی کے رشتے میں کچھ اختلافات ہوتے ہیں تو اُن کو ٹھیک کرنے کے بجائے فوراََ طلاق لے لی جاتی ہے اور والدین بھی اب اپنی اولاد کو یہی سیکھا رہے ہیں”۔
اُنہوں نے کہا کہ “اب لوگ اپنی شادیاں بچانے کے لیے کوشش ہی نہیں کرتے اور طلاق لیکر کہتے ہیں کہ ہمارے مزاج ایک دوسرے سے مختلف تھے”۔جگن کاظم نے مزید کہا کہ “میں طلاق سے گزر چکی ہوں، اسی لیے یہی مشورہ دوں گی کہ آپ اپنی شادی کو بچانے کے لیے آخری حد تک کوشش کریں اور اگر پھر بھی معاملات ٹھیک نہ ہوں تو علیحدگی اختیار کرلیں”۔

واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ دوسری شادی ہے۔

Recent Posts

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

2 hours ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

2 hours ago

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد…

2 hours ago

آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو…

2 hours ago

عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے…

3 hours ago

چاہتا ہوں کمیشن بنے، 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، سابق صدر عارف علوی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی…

3 hours ago