پاکستان میں انتخابات سے قبل دہشتگردانہ حملے تشویشناک ہیں، برطانوی ہائی کمشنر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں پر تشویش ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں کل (8 فروری کو) ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں اور اس سے قبل آج ہونے والے دہشت گردانہ حملے تشویش ناک ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی مذمت کرتی ہوں جو لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔