کتنے آزاد امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں؟ فیصل واوڈا نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عام انتخابات کے انعقاد اور نتائج موصول ہونے کے بعد انتہائی بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ 30 سے 32 آزاد امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ تیس سے بتیس آزاد امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں،خریدار اسلام آباد کے بعد لاہور آچکے ہیں .

بکرے منڈی میں آچکے،خریداربھی لاہورپہنچ چکے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو مریم نواز وزیراعلیٰ نہیں بنیں گی . پیپلزپارٹی کو ساتھ ملاکر بننے والی حکومت ڈیڑھ سال چل سکتی ہے، نوازشریف کی وکٹری نہیں شرمندگی اسپیچ تھی .

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بنی توسال ڈیڑھ سال چلے گی، میرے خیال میں پی پی وزارت عظمٰی کی پیشکش نہیں مانے گی .

. .

متعلقہ خبریں