این اے127 سے عطا تارڑ کی جیت چیلنج


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کے آزاد امید وار ظہیر عباس کھوکھر نے عطاتاڑر کی کامیابی کو چیلنچ کر دیا ہے۔
آزاد امید وار ظہیر عباس کھوکھر نے عدالت سے اپنی استدعا میں کہا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عطا تاڑر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، مجھے میرے وکلا کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے باہر نکال دیا گیا تھا۔
آزاد امید وار ظہیر عباس کھوکھر کا مؤقف ہے کہ میری عدم موجودگی میں نتیجہ جاری کیا گیا۔ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔