منیب بٹ کو اپنی شادی پر افسوس کیوں؟ اداکار نے وجہ بتا دی


کراچی(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی شادی پر بےتحاشہ خرچہ کرنے پر بہت افسوس ہے۔حال ہی میں منیب بٹ نے میزبان نادیہ خان کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں نادیہ خان نے اداکار سے پوچھا کہ اگر آپ کو اپنی زندگی کے دو واقعات درست کرنے کا موقع ملے تو وہ واقعات کونسے ہوں گے؟
اس سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ مجھے اگر موقع ملا تو میں ماضی میں جاکر میٹرک کے بعد انجینئرنگ کے بجائے کامرس کا انتخاب کروں گا کیونکہ مجھے انجینئرنگ بالکل پسند نہیں۔
اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل میٹرک کے بعد میرے والد نے زبردستی انجینئرنگ میں میرا داخلہ کروا دیا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں انجینئر بنوں لیکن مجھے انجینئرنگ بہت مشکل لگتی تھی جس کی وجہ سے امتحان میں فیل بھی ہوگیا تھا۔
اُنہوں نے دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کروں گا، زیادہ تقریبات نہیں کروں گا اور نہ ہی شادی پر فضول خرچہ کروں کیونکہ مجھے اب افسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنی شادی پر بےتحاشہ پیسہ خرچ کیا۔
منیب بٹ نے کہا کہ اب مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان کی معاشی حالت خراب ہوتی جارہی ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں تو میں ان مشکل حالات میں کیسے بڑے پیمانے پر اپنی خوشیوں کا جشن مناؤں۔اداکار نے مزید کہا کہ میں اب بڑے بڑے ایونٹس نہیں کرتا، صرف بچوں کی خوشی کے لیے سالگرہ کا ایونٹ کرلیتا ہوں، اس کے علاوہ کوئی ایونٹ بڑے پیمانے پر نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ منیب بٹ نے سال 2018 میں اداکارہ ایمن خان سے شادی کی تھی، ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے کیونکہ شادی کی تقریب میں 9 مختلف ایونٹس رکھے گئے تھے۔ منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی کی شروعات ڈھولکی سے ہوئی تھی جس کے بعد مایوں، مہندی، دیگر ایونٹس، نکاح، بارات اور ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

Recent Posts

کرینہ میں نخرہ نہیں، بہت سادہ ہیں، کرن ملک کون کون سی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)“ہر کوئی مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ میری شکل انوشکا شرما سے…

11 mins ago

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر کو تیسرے…

24 mins ago

حبس بڑھ جاتا ہے اور نمی ہوتی ہے،ائیر کولر کی نمی ختم کر کے ٹھنڈی ہوا کیسے حاصل کریں؟جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا۔ زیادہ تر لوگ ائیر…

37 mins ago

صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کا تنازعہ، چمن کے سول ہسپتال میں مریض رل گئے

چمن (قدرت روزنامہ ) صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کے تنازعہ نے چمن کے غریب…

48 mins ago

راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی 5 لاکھ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رسل گومز کی…

1 hour ago

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر…

1 hour ago