عریشہ رضی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں جبکہ 10 فروری کی شب کراچی میں اداکارہ کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔
عریشہ رضی نے اپنے شادی کے دن لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی، اداکارہ کا میک اپ، جیولری، لباس اور اسٹائل بالکل بھارتی دلہنوں جیسا تھا جبکہ اُن کے دولہے میاں نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

شوبز ستاروں نے بھی عریشہ رضی کی شادی میں شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، سیدہ طوبیٰ انور اور نادیہ خان سمیت دیگر ستارے شامل تھے۔

عریشہ رضی نے اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اپنی شادی کے موقع پر ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

Recent Posts

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لی گئی…

2 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

11 mins ago

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی…

22 mins ago

’عمران خان چاہتے ہیں بشریٰ بی بی کو وزیراعظم بنایا جائے‘سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئیر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور یوٹیوبر جاوید چوہدری نے…

31 mins ago

کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت…

38 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی اور نان کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی…

44 mins ago