(ن) لیگ ایم کیوایم کو وفاقی کابینہ میں کتنی وزارتیں دے گی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی میں ایم کیو ایم کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت میں بھی شامل ہونے کی پیشکش کی ہے .

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں 4وفاقی وزیر،1 وزیر مملکت اور 1 مشیر شامل ہیں .

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت میں آئی ٹی، اوور سیز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ، صحت کے علاوہ دیگر شامل ہیں . تاہم ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک کابینہ میں شمولیت ہمارے لیے مشکل ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں