مہوش حیات کا بھی بولڈ فوٹو شوٹ ،انٹرنیٹ صارفین نے تنقید کانشانہ بنا دیا
کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ مہوش حیات اور طلحہ چہور بولڈ فوٹوشوٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مہوش حیات اور طلحہ چہور نے ایک میگزین کے لیے پرانے ہالی ووڈ سٹائل میں یہ فوٹوشوٹ کرایا ہے۔
فوٹوشوٹ کی بعض تصاویر میں مہوش حیات نے ہالی ووڈ کسی پرانی فلم کی ہیروئن کی طرح کا سیاہ لباس اور بڑے بڑے موتیوں والا ایک ہار پہن رکھا ہوتا ہے، جبکہ بعض تصاویر میں وہ سفید رنگ کے نیم عریاں رات کے لباس میں بستر پر لیٹی نظر آتی ہیں۔ان تصویر پر کمنٹس میں صارفین مہوش حیات اور طلحہ چہور کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
طیبہ سجاد نامی ایک لڑکی نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجھے آج تک ایسے فوٹوشوٹس کی سمجھ نہیں آئی۔‘‘ ایک صارف لکھتا ہے کہ ’’لڑکے اور لڑکی کی ڈریسنگ میں زمین آسمان کا فرق کیوں ہے۔‘‘ افراہ الطاف نامی لڑکی لکھتی ہے کہ ’’فیمینزم کے آئیڈیا کو اس عورت نے کس طرح برباد کر دیا ہے۔یہ کس دنیا میں ہوتا ہے۔‘‘فیا رائو نے لکھا ہے کہ ’’لڑکے کو بھی نیم عریاں کپڑے پہناتے۔ انہیں صرف خواتین کے کپڑے اتارنے ہیں بس۔‘‘
View this post on Instagram