پیپلزپارٹی کے اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب


کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔
147 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔ پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے۔
انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ کراچی سے تعلق رکھنےوالے نوید انتھونی دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کےچیئرمین بھی رہے۔
آج تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں حلف اٹھانے والے ارکان کی مجموعی تعداد 157 ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جبکہ جی ڈی اے کے 3 اراکین غیر حاضر رہے۔
114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب سے اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

لاہورقدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی بی کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات…

5 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات

ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں بیرونی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے انتظامیہ…

14 mins ago

آج 23 مئی بروز جمعرات پاکستان میں ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کی تازہ ترین صورتحال، جانیں

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹاک ایکسچینج ادھر آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار…

37 mins ago

پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا،کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون…

40 mins ago

ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت سے متعلق بڑی پابندی عائد،اوگرا کیجانب سے نو ٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی…

51 mins ago

پنجگور کے علاقے وشبود میں گاڑی پر فائرنگ، 1شخص جاں بحق، ایک زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقہ وشبود میں گاڈی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک…

57 mins ago