اندرون سندھ جرائم پیشہ افراد کا بڑے پیمانے پر افیم کی کاشت کا انکشاف


کراچی(قدرت روزنامہ)اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر افیم کی کاشت کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے اندرون سندھ کے علاقے گوٹھ باجک، تھانہ غائبی ڈیرو میں مشترکہ اینٹی پوست آپریشن کرتے ہوئے 21 ایکڑ زمین پرکاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کر دیا۔
ترجمان کے مطابق مشترکہ آپریشنز میں 24 فروری سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 74 ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیون کو تلف کر دیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Recent Posts

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

اتر پردیش(قدرت روزنامہ)بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے…

6 mins ago

پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کے بعد ایک اور اہم عہدے پر غیر ملکی کو بھرتی کرنے کافیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے۔…

6 mins ago

9 مئی2023 کے پر تشدد واقعات کو ایک سال مکمل ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ )9 مئی 2023 کے پر تشدد احتجاج، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہدا…

13 mins ago

پی ایس ایل9؛ منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نویں ایڈیشن سے والے منافع اور…

14 mins ago

پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ٹارگٹ ہے: ارشد ندیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کی جنوبی افریقا میں…

21 mins ago

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟ جانیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے…

27 mins ago