اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے وزیراعظم کا انتخاب تین مارچ بروز اتوار کو ہوگا . اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی دو مارچ بروز ہفتہ کو دن دو بجے تک جمع ہوں گے .
کاغذات کی اسکروٹنی اسی روز تین بجے ہوگی جس کے بعد لسٹ جاری کردی جائے گی اور نئے قاید ایوان کا انتخاب تین مارچ بروز اتوار کو ہوگا .
مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہوں گے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان میدان میں ہوں گے .