خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کا مخصوص نشستوں کیلئے احتجاج


پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق خواتین ارکان صوبائی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسمبلی میں احتجاج کیا .
اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا .

اجلاس سے قبل سابق اراکین اسمبلی سمیرا شمس، عائشہ بانو، رابعہ بصری، مدیحہ نثار،عائشہ نعیم نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے احتجاج کیا . انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں جو ہمیں دیا جائے .
انہوں نے پلے کارڈٖز اٹھا رہے تھے جن پر الیکشن کمیشن، پی ڈی ایم اور چوروں ہمارا مینڈیٹ نہ چراؤ کے نعرے درج تھے .

. .

متعلقہ خبریں