ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، آصف زرداری کی وزیراعظم کو یقین دہانی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نےگزشتہ شب ملاقات کی اور وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر اور عوام کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھر سے موقع دیا. خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں.خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں. ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

4 mins ago

سانحہ 9 مئی: انصاف سے عاری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 9 مئی کے…

9 mins ago

9 مئی کو آزاد کشمیر میں حالات کیسے بے قابو ہوئے ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے شہر ڈڈیال میں ‎9 مئی کے حوالے سے نکالی…

17 mins ago

بلوچستان حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے دیرپا پالیسی بنائے گی، عبدالرحمن کھیتران

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاپولیشن کونسل کے…

47 mins ago

عمران خان کو 9 مئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار و اغوا کیا گیا، رہا کیا جائے، داﺅد شاہ کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عمر عزیز اور 9 مئی کے جاں نثاران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،…

54 mins ago

وکلا پر تشدد کرکے من پسند فیصلے مسلط کرنا قبول نہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر بلوچستان بار کونسل قاری رحمت اللہ…

58 mins ago