کراچی پولیس کی لاہور میں کارروائی، قتل کیس کا ملزم گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور میں کارروائی کر کے قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ریاض الحق نے2021ء میں دوست سے مل کر اس کے والد کو قتل کیا تھا۔ مقتول زرم خان کے بیٹے آصف نے قتل کا الزام عثمان نامی شخص پر لگایا تھا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران بیٹے آصف نے دوست سے مل کر باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، ملزم نے جائیداد کی لالچ میں اپنے باپ کو قتل کیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔