کراچی: گراں فروشوں کیخلاف آپریشن کی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ماہِ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائی کی گئی ہے۔کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو گزشتہ 4 دنوں (6 تا 9 مارچ 2024ء) میں گراں فروشوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کی رپورٹ پیش کر دی۔
کمشنر کراچی نے انہیں بتایا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں قیمتوں کی جانچ کی گئی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کراچی میں پہلے دن 27000 روپے، دوسرے دن 316500 روپے، تیسرے دن 390500 روپے اور چوتھے دن 296500 روپے جرمانہ لگایا گیا۔
کمشنر کراچی نے بتایا ہے کہ ضلع شرقی کراچی میں پہلے دن 37000 روپے، دوسرے دن 374000 روپے، تیسرے دن 206000 روپے اور چوتھے دن 148000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ضلع غربی کراچی میں پہلے دن 59000 روپے، دوسرے دن 118000 روپے، تیسرے دن 59500 روپے اور چوتھے دن 75800 روپے جرمانہ لگایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلع وسطی کراچی میں پہلے دن 175000 روپے، دوسرے دن 287000 روپے، تیسرے دن 242000 روپے اور چوتھے دن 165000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ ضلع ملیر میں پہلے دن 48000 روپے، دوسرے دن 106000 روپے، تیسرے دن 54500 روپے اور چوتھے دن 42000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔
ضلع کورنگی میں پہلے دن 70000 روپے، دوسرے دن 95000 روپے، تیسرے دن 65000 روپے اور چوتھے دن 65000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔ضلع کیماڑی میں پہلے دن 28000 روپے ، دوسرے دن 53000 روپے ، تیسرے دن 32000 روپے اور چوتھے دن 10000 روپے جرمانہ لگایا گیا
اس طرح مجموعی طور پر ضلع جنوبی کراچی سے 1030500 روپے، شرقی سے 765000 روپے، غربی سے 312300 روپے، وسطی سے 869000 روپے، ملیر سے 250500 روپے، کورنگی سے 295000 اور کیماڑی سے 123000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔
کمشنر کراچی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں مجموعی طور پر 3645300 روپے جرمانہ لگایا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے برآمد کنندگان کو ہدایت کی کہ سب سے پہلے شہر میں پھل، سبزیوں اور پیاز وغیرہ کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔
برآمد کنندگان نے سندھ حکومت کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پہلے مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بابرکت ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پرائس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے، رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی صورتِ حال کو پُرامن رکھا جائے۔