وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلیٰ پختونخوا کا نئے چیف سیکرٹری اور فنڈز کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعظم سے صوبے میں نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی اور فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملنے پہنچے جہاں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔
علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں وزیراعظم سے خیبر پختونخوا میں شہاب علی شاہ کو نئے چیف سیکرٹری کے طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے شہباز شریف سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی فنڈز دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اس اہم ملاقات میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے مابین دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recent Posts

ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈی جی موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں پری مون…

1 min ago

مالی سال 2024 میں معیشت کا حجم، فی کس آمدنی بڑھ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) اور فی کس آمدنی…

2 mins ago

سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سورج آگ برسانے لگا، سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں…

10 mins ago

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس: نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف…

11 mins ago

غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوگرا نے غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد…

15 mins ago

بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کیلئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لیے…

18 mins ago