پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے ناشتے میں کون سی غذائیں شامل کریں؟


لاہور (قدرت روزنامہ)وزن کم کرنا ہر انسان کی خواہش بھی ہوتی ہے اور ضرورت بھی . انسان وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتا ہے، بعض انسانوں کا وزن کم ہو بھی جاتا ہے اور بعض کا کوئی بھی حربہ اختیار کرنے پر بھی کم نہیں ہوتا .


تو ایسے میں ضروری ہے کہ انسان اپنے کھانے میں ایسی غذائیں شامل کرے جو اسے وزن کم کرنے میں مدد دیں، انسان دن کے شروعات میں ناشتہ کرتا ہے تو ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک میں دودھ ، دہی، سبزی اور پھل شامل کریں، کیوں کہ ان میں پروٹین اور فائبر ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں .
ماہرین کا مشورہ ہے کہ صبح سویرے اپنی خوراک میں پروٹین اور فائبر کا اضافہ مجموعی وزن کم کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے جس سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے . پروٹین اور فائبر خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں .
ذیل میں کچھ غذائیں ہیں جو اگر انسان اپنے ناشتے میں شامل کرے تو اسے وزن کم کرنے میں مدد ملے گی .
1 . گندم کا دلیا
ہم نے بچپن میں بہت دفعہ سنا ہوگا کہ گندم کا دلیا کھانے سے یا اس کی کھچڑی کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے، یہ سچ بھی ہے . گندم کی کھچڑی میں دلیا، دالیں، اور سبزیاں شامل کی جاتی ہیں جن سے یہ ڈش تیار ہوتی ہے . اس میں پروٹین اور فائبر بھرپور ہوتا ہے جو صحت میں بہتری اور وزن کم کرنے کے لیے بہت اچھا ہے .
2 . دہی کے ساتھ کم چکنائی والا پنیر پراٹھا
سننے میں عجیب لگے گا کہ پراٹھا کیسے وزن کم کرسکتا ہے لیکن یہ کم چکنائی والا پراٹھا ہے . پروٹین رچ ڈائیٹ صبح صبح ناشتے کے لیے ضروری ہے تاکہ وزن کم ہوسکے . ہول ویٹ گرین سے بنائے گئے ان پراٹھوں میں کسی بھی قسم کے مصالحہ ڈالے جاسکتے ہیں، جس سے ذائقہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے . ساتھ ہی اگر ایک پیالا دہی کا بھی ہو تو اس سے بھی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے .
3 . چنا چاٹ
چنا چاٹ ہم سب کی پسندیدہ چیزوں میں سے ایک ہے اور اس کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ صحت کے لیے بھی اچھی ہے . چنے میں بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہمیں اپنے روز کے کھانے میں شامل کرنے چاہئیں، کم مصالحہ اور زیادہ سبزیوں میں بنی ہوئی یہ چاٹ سب کے گھروں میں بننی چاہیے .
4 . جو کا دلیا
گندم کے ساتھ ساتھ جو کا دلیا بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، جو وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشرجیسے مسائل سے بچاؤ کے لیے بھی مدد کرتا ہے .
5 . انڈے
چاہے آملیٹ ہو یا پھر ابلا ہوا انڈا، کسی نہ کسی طریقہ سے انڈوں کو اپنے خوراک کا حصہ بنائیں . ان میں پروٹین ہوتی ہے، جو صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے، پروٹین بھوک کنٹرول کرنے میں اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بھی مفید ہے . آپ انڈے کو پراٹھے کے ساتھ یا سینڈ وچ بنا کر بھی کھا سکتے ہیں .
6 . پالک شیک
پالک کا شیک شیک انسانی جسم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے . اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اسے ضرور اپنی خوراک میں شامل کریں . نوٹ: پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے کم از کم 8 گلاس پانی روز پئیں اور اپنے ناشتے میں پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کریں، مزید برآں بہترین نتائج کے لیے ناشتے سے پہلے باقاعدہ ورزش کریں .

. .

متعلقہ خبریں