حکومت نے ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا . وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے . وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے75پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے . وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31مارچ تک ہوگا . . .

متعلقہ خبریں