شاہ رخ خان کے نام کا اثر، بیٹے کے برانڈ کی جیکٹ 3 لاکھ روپے میں فروخت
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے برانڈ کی 3 لاکھ روپے قیمت کی جیکٹ 24 گھنٹوں میں فروخت ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی نے آریان خان کے برانڈ کی تشہیر کے لیے ڈینم کی جیکٹ پہنی تھی جسے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ ڈینم کی جیکٹ جس کی قیمت 99 ہزار بھارتی روپے رکھی گئی تھی 24 گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔ عام طور پر ڈینم جیکٹس اتنی مہنگی نہیں ہوتیں۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ڈی یا وول ایکس کو 2023 میں لانچ کیا گیا تھا اور شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ برانڈ کے ملبوسات کے لیے ماڈلنگ کی تھی۔ آریان خان کے برانڈ کی ہر چیز عام مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی مہنگی ہے۔