سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا .

سعودی دارالحکومت ریاض کے یمامہ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان پاک سعودی تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سٹرٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا .

ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی شریک تھے جبکہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سعید نواف المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر عاصم سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں .

. .

متعلقہ خبریں