میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حافظ نعیم الرحمٰن کی عیادت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حافظ نعیم الرحمٰن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ حافظ نعیم الرحمٰن میرے بڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہی فلسفہ ہے کہ نفرت و تفریق کی سیاست ختم ہو۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔