انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے قانونی سازی ہوچکی ہے، ہولڈنگ کمپنی کو تشکیل دے دی گئی جس کے بعد پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی، جون تک پی آئی اے کی ایئرلائن کمپنی کے طور پر نجکاری ہوجائے گی . پی آئی اے کی نجکاری پر پیپلزپارٹی سے اختلافات پر بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کئی سمجھدار لوگ موجود ہیں، مجھے یقین ہے کہ جب ہم بیٹھیں گے اور آپس میں سر جوڑیں گے تو ضرور کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا . واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف حکومتیں خسارے میں چلنے والے اداروں بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری کی منصوبہ بندی اور کوششیں جاری رکھے ہوئی ہیں . تاہم اب تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے لیکن نومنتخب حکومت جلد از جلد پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کے لیے پرعزم ہے . حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ گزشتہ سال جون میں آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کے چند ہفتے بعد ہی کرلیا تھا . گزشتہ سال اُس وقت کی نگران حکومت نے 12 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی منظوری دی تھی، یاد رہے کہ گزشتہ سال جون تک پی آئی اے پر 785 ارب روپے (2.81 ارب ڈالر) کے واجبات تھے اور 713 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا . حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن، پی آئی اے، وزرات نجکاری کمیشن اور دیگر کو 3 اپریل تک کے لیے نوٹس جاری کیے تھے . گزشتہ روز (21 مارچ کو) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری جون تک مکمل کرنا چاہتے ہیں، نجکاری بروقت نہیں کی گئی تو مسلسل نقصانات ہوتے رہیں گے . انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر عبدالعلیم خان کام کر رہے ہیں، پی آئی اے سے متعلق بولیاں جلد آنا شروع ہو جائیں گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری جون تک ہو جائے گی جس کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے .
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پروگرام لائیو وِد عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں چلنے والے ادارے کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی .
متعلقہ خبریں