کوئٹہ میں 26 مارچ کو مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی رمضان کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر رکھنے کی کاوشیںپائپ لائن کی ضروری مرمت کا فیصلہ کیا ہے کوئٹہ سمیت اطراف میں گیس عارضی طور بند رکھی جائے گی 26 مارچ 2024 کو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی 6 گھنٹے کی عارضی بندش سے سریاب، غوث آباد، مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاو¿ن، پشتون آباد، ہزار گنجی، خیزی، ہزارہ ٹاﺅن، بروہی روڈ، کرانہ روڈ، جناح ٹاﺅن، شہباز ٹاﺅن، کلی اسمائیل، جیل روڈ ہدہ، ایئرپورٹ روڈ، نواح کلی م، بلیلی، کچلاک، زیارت، پشین اور ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی ان علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس اوقات بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیں اس عارضی بندش سے ہونے والی زحمت کیلئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔