پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے اندرونی کہانی، اراکین کی آپس میں تلخ کلامی


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے اندرونی کہانی سامنے آگئی . ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی .

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت پر کڑی تنقید کی . فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے، ان کے ساتھ کوئی رکھنا چاہیے جو انہیں پڑھائے اور سمجھائے .
فردوس شمیم نقوی نے کور کمیٹی کے اجلاس میں مزید کہا کہ اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت اٹیک کررہے ہیں . جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں، سب چھپے ہوئے ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو لیڈ کیا ہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں . کور کمیٹی میں کہا گیا کہ شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں .
اس دوران ‏شیرافضل مروت کو روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی سے شیرافضل مروت کی تلخ کلامی ہوگئی . شیر افضل مروت نے کہا کہ باہر آؤ، تمہیں میں بتاتا ہوں . جس پر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آجاؤ باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا . بعدازاں علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملہ رفع دفع کیا .

. .

متعلقہ خبریں