پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ میں کمان بدلنے کے بعد ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی ہوگئے . ذرائع کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفا کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے .

بابر حامد کو ذکا اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا .
اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں . محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی .
دو روز قبل، محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابر حامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے . بابر حامد کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی اپنی سروسز دے رہے تھے .

. .

متعلقہ خبریں