رمضان کے دوران مسجد نبویؐ میں یومیہ 4 لاکھ لیٹر زم زم کی فراہمی


سعودی عرب  (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کے لیے یومیہ 4 لاکھ لیٹر آبِ زم زم فراہم کیا جارہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے انتظامات پر 40 سپروائزرز اور 500 تربیت یافتہ کارکنان تعینات ہیں۔
سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی محکمہ آبپاشی کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ زم زم کی فراہمی کا اہتمام کر رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ سے ٹینکرز کے ذریعے آبِ زم زم منگوایا جاتا ہے اور تمام راستے واٹر ٹینکرز کی نگرانی ہوتی ہے، ایک ٹینکر میں 20 ٹن پانی کی گنجائش ہوتی ہے۔
ٹینکرز کے ذریعے زم زم جب مدینہ منورہ پہنچتا ہے تو اسے ماہرین جراثیم سے پاک اور ٹھنڈا کرتے ہیں اور پھر اسے اسٹوریج ٹینکوں میں خالی کیا جاتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں میں زم زم کی فراہمی میں مصروف رہتی ہے۔ روضہ شریف میں یومیہ زم زم کی 10 ہزار اور مسجد نبوی میں 15 ہزار بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔

Recent Posts

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

1 hour ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

2 hours ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

2 hours ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

2 hours ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

2 hours ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

3 hours ago