7 عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستانی ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی


لاہور(قدرت روزنامہ) 7 عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستانی ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت وزارت ہوا بازی میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن، سیکریٹری نجکاری کمیشن، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، قطر، یو اے ای، ملائیشیا، ترکی سمیت 7 بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے آؤٹ سورسنگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ مقامی گروپس بھی اس لین دین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
وزیر ہوا بازی نے ان ممالک میں پاکستانی سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ بلانے کی ہدایت کی ہے، انھیں ایوی ایشن کی طرف سے تیار کردہ مخصوص بریف فراہم کرنے اور دلچسپی رکھنے والے گروپوں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں رہنے کو کہا ہے۔
انھوں نے مقامی سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوڑنے کا مشورہ بھی دیا تاکہ لوکل سرمایہ کاروں کی آگاہی میں اضافہ ہو سکے اور وہ اپنے کنسورشیم کو تیار کر کے بولی کے عمل میں حصہ لے سکیں۔
سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان اختر باجوہ نے وزیر کو مارکیٹنگ پلان اورPIACL کی نجکاری کے لین دین پر متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب اور ترکی سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ابتدائی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Recent Posts

عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا

عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں متحدہ…

5 mins ago

دو مختلف بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عالمی مالیاتی ادارے کی معاون ٹیم کا وفد قرض کےسلسلےمیں پاکستان کی معاشی ٹیم سےبات…

13 mins ago

کیا عمران خان اور اداکارہ ریکھا کی شادی طے ہو گئی تھی؟ دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میڈیا کی وجہ سے مشکل میں تھے ممبئی(قدرت روزنامہ)بانی…

24 mins ago

وکلاء پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے: سابق صدر لاہور ہائی کورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اشتیاق احمد خان کا کہنا…

42 mins ago

ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی…

42 mins ago

شیر افضل مروت کے بھائی کی خیبرپختونخوا کابینہ سے علیٰحدگی پر وزیر صحت کا بیان بھی آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل…

44 mins ago