میچ کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی سے ویڈیو کال کرتے ہوئے تصویر وائرل

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے بعد بچوں سے ویڈیو کال پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویرات کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کو اس بات پر راضی کرنا آسان نہیں ہے کہ وہ انہیں جانے دیں۔

ویرات کوہلی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں جاکر بھی فیملی سے بات کرسکتے تھے لیکن ان کو شو آف بھی کرنا تھا۔

ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی تو پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان سے بھی بڑا ایکٹر ہے۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں 49 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اس سیزن کی پہلی فتح دلوائی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’اکے‘ رکھا جبکہ ان کی ایک بیٹی کا نام وامیکا ہے۔

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی…

7 mins ago

9 مئی کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)9 مئی 2023 کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہدا…

13 mins ago

9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں لیکن کے پی میں قبول ہیں: ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9…

23 mins ago

سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔…

31 mins ago

’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانیوں کا معاشی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے معاشی بحالی کے لیے…

36 mins ago

میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ میڈیم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان…

50 mins ago