پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

پشاور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ہاؤس آمد پر علی امین گنڈاپور نے ان کا خیبر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں کے درمیان صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

Recent Posts

9 مئی کو آزاد کشمیر میں حالات کیسے بے قابو ہوئے ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے شہر ڈڈیال میں ‎9 مئی کے حوالے سے نکالی…

3 mins ago

بلوچستان حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے دیرپا پالیسی بنائے گی، عبدالرحمن کھیتران

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاپولیشن کونسل کے…

33 mins ago

عمران خان کو 9 مئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار و اغوا کیا گیا، رہا کیا جائے، داﺅد شاہ کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عمر عزیز اور 9 مئی کے جاں نثاران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،…

40 mins ago

وکلا پر تشدد کرکے من پسند فیصلے مسلط کرنا قبول نہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر بلوچستان بار کونسل قاری رحمت اللہ…

45 mins ago

بلوچستان کی خواتین کو معاشی و اقتصادی طور پر با اختیار بنایا جائیگا، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ…

51 mins ago

خضدار بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں…

58 mins ago