ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی فیملی کے ساتھ ڈنر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سے طلاق کے باوجود بھی ملائکہ اروڑا کے اپنے سابقہ سُسرالیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں، 29 مارچ کو ممبئی میں ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان کے پوڈکاسٹ لاؤنچ کی تقریب رکھی گئی جس کے لیے فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس فیملی ڈنر میں ناصرف ارباز خان کے خاندان والوں اور دوسری اہلیہ شوریٰ خان نے شرکت کی تھی بلکہ ملائکہ اروڑا بھی فیملی ڈنر کا حصہ تھیں، اُنہوں نے اپنی والدہ، بہن امریتا اروڑا اور بھانجے کے ہمراہ فیملی ڈنر میں شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور ارباز خان کے والد سلیم خان میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دے رہے ہیں جبکہ ملائکہ اروڑا پیچھے اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)


اس کے علاوہ، ایک ویڈیو میں ارباز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کو گاڑی سے اُترتے ہوئے بھارتی میڈیا کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے خاندان کے علاوہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس فیملی ڈنر میں شرکت کی تھی کیونکہ وہ ارباز اور شوریٰ خان کی قریبی دوست ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)


واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔
پہلی شادی میں ناکامی کے بعد ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔